جشن آزادی سپورٹس تقریبات، مارشل آرٹس اور ووشو کراٹے چیمپئن شپ کا آغاز

07-29-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب جشن آزادی سپورٹس تقریبات میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب جشن آزادی سپورٹس تقریبات کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر  نے آزادی کراٹے اور ووشو چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،  500 بچے اور بچیوں نے مشترکہ مارشل آرٹس اور جشن آزادی کی خوبصورت  پرفارمنس پیش کی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ننھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامی رقم، میڈلز اور ٹرافیاں رکھی گی ہیں۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع ملتے رہیں تو سیکھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ بچوں کے کراٹے کوچ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کھیلوں کے ایونٹس میں بچوں کی گرومنگ ہوتی ہے۔ جشن آزادی سپورٹس تقریبات کا اختتام یوم آزادی پر حضوری باغ میں پرچم کشائی اور مزار اقبالؒ پر تقریب سے ہو گا۔