انگلش بورڈ بھی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہونے کا حمایتی

07-29-2024

(ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔ رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہر کوئی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی میزبانی چاہتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ انگلینڈ میں ایسے میچ کا انعقاد ناممکن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ، بی سی سی آئی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاست چلتی رہتی ہے۔