پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

07-29-2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں 2 خواتین کی پہلے ضمانت ہو چکی ہے، عروبہ کومل تو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔ بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ یاد رہے کہ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔