برائلر مہنگائی کی ٹرین پر سوار، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
07-29-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں۔
شہر میں برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی کم ہونے کے باعث چکن کی قیمت میں 8 روپے تک مزید اضافہ ہو گیا، مرغی کا گوشت 589 روپے سے مہنگا ہو کر 597 روپے کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 6 روپے فی کلو مزید اضافہ ہو گیا، زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 384 روپے، ہول سیل زندہ برائلر 398 روپے کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 412 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ ادھر انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی، فی درجن انڈوں کی قیمت 260 روپے پر برقرار ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 680 روپے ہو گئی ہے۔