اداکارہ حنادلپزیر نے معروف پاکستانی خاتون سیاستدان کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی

07-28-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر نے سیاستدان فردوس عاشق اعوان کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

رپورٹ کے مطابق حنا دلپزیر نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ مجھے شعر و شاعری اور موسیقی بہت پسند ہے، میں خود بھی اکثر اپنے موڈ کے حساب سے گلوکاری اور شاعری کرلیتی ہوں۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے مجھے بہت سارے ایسے پراجیکٹ دیے جن کا اسکرپٹ مجھے پسند نہیں تھا لیکن مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی زبردستی وہ پرجیکٹس کرنے پڑے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سیاسی خاتون پر بائیو پِک بنی تو میں فردوس عاشق اعوان کا کردار کرنا پسند کروں گی کیونکہ مجھے وہ بہت زیادہ پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں اُن کا کردار نبھاؤں۔حنا دلپزیر نے اپنی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کبھی کسی کی بےعزتی نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کرتی ہوں کیونکہ مجھے یہ سخت ناپسند ہے کہ میری وجہ سے کسی کی توہین ہو۔