کرکٹر زمان خان کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے حیران کن انداز میں ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
07-28-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر زمان خان نے فٹنس کو بہتر بنانے کی حیران کن ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ باولر نے منفرد انداز میں ٹریننگ کی ویڈیو جاری کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر مٹی کے گارے میں اُتر کے رننگ کررہے ہیں۔ زمان خان نے مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ کی اور پش اپس بھی لگائے۔فاسٹ باولر امریکا کی میجر لیگ میں شرکت کے بعد چند روز قبل ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔