ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئےآرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم فعال

07-28-2024

(لاہور نیوز) شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم فعال کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ اور قوانین پر عمل درآمد کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے، جنوبی ایشیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور خلاف ورزی روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 12 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے، 12 ہزار میں سے 3 ہزار ای چالان صرف ہیلمٹ نہ پہننے جبکہ 3 ہزار ون وے کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، اوورسپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور رانگ ٹرن سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر ای چالان آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے جاری کیے جارہے ہیں۔