شہر میں موسلادھار بارش، چڑیا گھر کی مرکزی دیوار زمیں بوس
07-28-2024
لاہور: (سامیا سعید) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلادھار دھار بارش نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی سوال اٹھا دیا۔
لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش سے جہاں نشینی علاقے زیر آب آ گئے وہیں حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے نئے ترقیاتی منصوبے بھی بارش کی لپیٹ میں آ گئے۔ اپ گریڈیشن کے بعد بنایا گیا بین الاقوامی طرز کا لاہور چڑیا گھر بھی موسلا دھار بارش سے متاثر ہو گیا، لاہور چڑیا گھر کی لارنس روڈ والی دیوار موسلا دھار بارش کے باعث زمیں بوس ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے دیوار گرنے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دیوار کا ملبہ سڑک پر گرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد اس دیوار کو دوبارہ سے تعمیر کر دیا جائے گا۔