چوہنگ: ڈانس پارٹی پر چھاپہ ،15 خواتین سمیت 29 ملزمان گرفتار

07-28-2024

(ویب ڈیسک) چوہنگ پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ ، 15 خواتین سمیت 29 ملزمان گرفتار،دوران ریڈ ملزمان سے چرس ،شیشہ اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق چوہنگ میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارتے ہوئے 15 خواتین سمیت 29 ملزمان گرفتار کرلئے، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے بتایا دوران ریڈ ملزمان سے چرس ، شیشہ اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کیا گیا،ملزمان آصف اور انعام الحق سے 9mm پستول اور رائفل بھی برآمد ہوئی۔ خواتین میں ایمن، ملائکہ، نفیسہ، نور فاطمہ، سائرہ، سمن، سحر، نادیہ، شیزا، آمنہ، رباب، سجل ،مشعل، آمنہ، نجمہ شامل ہیں جبکہ ملزمان میں آصف ،کامران، انعام الحق، نعمان، عبدالحمید، عطاءاللہ ،انیق، ثاقب، زبیر، بلال ،سکندر، تبریز، عبدالرحمٰن شامل ہیں۔   ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا ہے، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نےانچارج چوکی شیر شاہ انیس احمد و پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔