پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کیلئے اوسلو پہنچ گئی

07-28-2024

( لاہور نیوز) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کیلئےناروے اوسلو پہنچ گئی۔

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم آج اپنا پہلا میچ ناروے کے استور کلب کے خلاف کھیلے گی، یاد رہے قومی ٹیم 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔