حسن علی کی کہنی زخمی، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکل

07-28-2024

(لاہور نیوز) قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کہنی کی تکلیف سے نجات نہ پاسکے۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کہنی کی انجری کے باعث کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے، حسن علی کا واروکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ تھا، دوسری جانب حسن علی کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکل ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ حسن علی اب کہنی کی انجری کا مکمل علاج کرائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔