ٹیپا نے شہر میں لگے ڈائریکشن بورڈز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

07-27-2024

(لاہور نیوز) ٹیپا نے شہر میں لگے ڈائریکشن بورڈز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا، نئی فیس کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

مہنگائی کے اثرات ٹریفک سروے رپورٹس میں بھی نظر آنے لگے، ٹیپا نے ٹریفک سروے رپورٹس، این او سی اور دیگر رپورٹس کی فیسیں بڑھا دیں، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے کنسٹرکشن انڈسٹری پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی، نئے مالی سال میں نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا، ٹی آئی اے چیکنگ اور این او سی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ ٹیپا نے سابق فیصلے منسوخ کرتے ہوئے سالانہ فیسیں عائد کر دیں، نئے فیصلوں کے مطابق ہر سال ڈائریکشن بورڈ کی سالانہ فیس دینا لازم قرار دیا گیا، کسی بھی درخواست گزار اور کمپنی کی ڈائریکشن بورڈ کی سالانہ فیس 25 ہزار روپے کر دی گئی، ڈائریکشن بورڈ کی سالانہ فیس دس فیصد اضافہ کے ساتھ ادا کرنا ہو گی۔ کمپنیز کے ڈائریکشن بورڈز کیلئے نئے قوانین وضع کر دیئے گئے، ہیلتھ کیئر سینٹر اور ہسپتال کے دو کنال یا زائد رقبے کو ڈائریکشن بورڈ کی اجازت ہو گی۔