یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

07-27-2024

(لاہور نیوز) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا کی اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے سے ہو گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔