اسلام آباد میں مہنگائی کیخلاف احتجاج میں شرکت کیلئے نکلنے والے 180 افراد کیخلاف مقدمات درج

07-27-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں جانے والے 180 افراد کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔

 لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ روز گرفتار ہونے والے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو چھوڑ دیا گیا، لاہور پولیس نے گزشتہ روز 300 سے زائد کارکنوں، مقامی عہدیداروں اور رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمات دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 کے تحت درج کئے گئے، جن افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے انہیں متعلقہ ایس ایچ اوز نے شخصی ضمانت پر رہا کیا، پولیس نے غیر متحرک کارکنوں اور رہنماؤں سے شورٹی بانڈز لے کر چھوڑ دیا۔