ایس ای سی پی نے مالی سال 2023-24 میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں
07-27-2024
(لاہور نیوز) ایس ای سی پی نے مالی سال 2023-24 میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد دو لاکھ بائیس ہزار چھ سو ستانوے ہو گئی۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں، کمپنی رجسٹریشن ڈیجیٹلائزڈ ہونے کے بعد 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں، سب سے زیادہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 4129 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ میں 3666 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، تیسرے نمبر پر ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے میں 3302 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، خدمات میں 2992، سیاحت میں 1346، تعلیم میں 1177، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 1103 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ای کامرس میں 942، کارپوریٹ فارمنگ میں 780، مارکیٹنگ میں 620 اور ٹیکسٹائل میں 589 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ ایس ای سی پی نے مزید بتایا کہ کان کنی میں 574، پاور جنریشن میں 560، انجینئرنگ میں 547، ٹرانسپورٹ میں 523 کمپنیاں رجسٹرڈ، فارماسیوٹیکل میں 497، کیمیکل میں 457، ہیلتھ کیئر 434، توانائی میں 376 کمپنیا رجسٹرڈ ہوئیں۔ علاوہ ازیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 68 کمپنیوں میں شراکت داری کی گئی، چین، افغانستان، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ترکی کے سرمایہ کاروں نے کمپنیوں میں شراکت داری کی، 31 غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کے لئے دفاتر قائم کئے۔