ہڈیارہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو گرام ہیروئن برآمد

07-27-2024

(ویب ڈیسک) ہڈیارہ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش جمیل کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ایس ایچ اوہڈیارہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی،خفیہ اطلاع پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جمیل کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم جمیل سے لاکھوں روپے مالیت کی 01 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم نےعلاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن ہیروئن منگوا کرلاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔