فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ایبٹ روڈ میں پھلوں کے سٹالز کی چیکنگ، 180 کلو کیلشیم کاربائیڈ تلف
07-27-2024
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رائیونڈ، ایبٹ روڈ اور نصیر آباد کی منڈیوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 86 سٹالز پر موجود 32 ہزار 500 کلو پھلوں کی چیکنگ کی۔
کریک ڈاؤن کے دوران 180 کلو کیلشیم کاربائیڈ تلف، وارننگ کا نوٹس جاری کر دیا گیا، ممنوع کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ فروٹس کو جلدی پکانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے ممنوع کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل پیکٹ میں رکھ کر آم کے ڈبوں میں رکھا جاتا ہے، موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، کیلشیم کاربائیڈ سے تیار فروٹ غذائیت کی بجائے صحت کے لئے مضر ثابت ہوتا ہے۔