ہمارا وژن پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہب میں تبدیل کرنا ہے: مریم نواز

07-27-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ہواوے کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ژو شاؤننگ نے ملاقات کی، ڈیجیٹل گروتھ کے لیے سٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن میں ہواوے کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف سمارٹ سٹی سمیت ممکنہ شعبوں میں تعاون ، ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورننس، عوامی خدمات اور معاشی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وژن پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہب میں تبدیل کرنا ہے۔ ہواوے ڈپٹی چیف نے پنجاب کے تکنیکی اقدامات میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سینیٹر پرویز رشید ،ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔