خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری

07-27-2024

(لاہور نیوز) ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ  جاری کر دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی استدعا قابلِ فہم ہے، ملزمہ کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،  ملزمہ سورج طلوع ہونے سے غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی، سورج غروب ہوتے ہی ملزمہ کو جیل چھوڑا جائے گا اور 30 جولائی کو عدالت پیش کیا جائے گا۔  تحریری حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر انسپکٹر عمران یوسف نے ملزمہ کو عدالت پیش کیا، تفتیشی افسر نے ملزمہ سے ریکوری کے لئے 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔