مجھے تنہا زندگی گزارنے پر فخر ہے: یمنیٰ زیدی

07-27-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مجھے تنہا زندگی گزارنے پر فخر ہے۔

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکی ریاست ڈیلاس میں موجود ہیں جہاں ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مرکزی کاسٹ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی نے اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کی۔ اس میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ اب تک سنگل کیوں ہیں؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے خود کو مشکل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید میرا مزاج تھوڑا الگ اور مشکل ہے اس لیے اب تک اکیلی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاحال سنگل ہونے کا سبب عجیب ہے لیکن تنہا زندگی گزارنے پر مجھے فخر ہے۔