وزیراعلیٰ مریم نواز آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گی
07-27-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ صفائی ستھرائی آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مختلف میگا تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔ چک جھمرہ فلائی اوور، جھنگ روڈ پرانی سبزی منڈی پارک کا افتتاح کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے بلاک ، الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو کا دورہ بھی متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیصل آباد ڈویژن کے اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔