بگڑے امیرزادوں نے گاڑی جنرل سٹور میں گھُسا دی، تین افراد زخمی

07-27-2024

(ویب ڈیسک) فیکٹری ایریا میں تیز ڈرائیونگ سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں نے ایک جنرل سٹور پر اپنی گاڑی گھُسا دی، گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

کماہاں روڈ پر نجی سوسائٹی کے بگڑے ہوئے 2 رئیس زادے 25 جولائی کو گاڑی پر سکیٹنگ کر رہے تھے کہ دکاندار نے انہیں منع کیا۔ اس رنجش میں انہوں نے سہ پہر تین بجے کے قریب گاڑی سیدھی اسی تیز رفتاری سے روکے والے شخص کی دکان میں گھسا دی۔ اس سے پہلے بگڑے امیر زادوں نے ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری جس سے رکشا ڈرائیور اور راہگیر  سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑی دکان میں گھسی تو مالک نے بہ مشکل سے جان بچائی۔ دکاندار کا کہنا تھا کہ رئیس زادوں نے اسے 10 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔