خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ واقعے پرمتھیرا نے بھی لب کشائی کردی

07-26-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو دیر رات گئے کسی سے بھی ملنے سے منع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اینکر نے متھیرا سے سوال کیا کہ کیا آپ کسی پروجیکٹ کیلئے صبح کے 4 بجے ملنے جائیں گی؟ اس پر متھیرا نے دلچسپ جواب دیا۔متھیرا نے کہا کہ 12 بجے کے بعد میں کسی کے باپ کیلئے بھی نہیں نکلتی، چاہے جتنا بھی بڑا پروجیکٹ ہے انتظار کرسکتی ہوں۔ ماڈل نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری کہانی کا نہیں پتا لیکن آپ صبح کے 4 بجے اپنی گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جا سکتے، وہ بدتمیزی ہوتی ہے۔متھیرا نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان کی شعر و شاعری مجھے پسند ہے اور ان کیلئے برا لگا، ابھی تو لوگ بات کررہے ہیں اصل کہانی کسی کو نہیں پتا، جو ہوا، برا ہوا ہے۔