کیا انسانی جسم میں پائی جانیوالی شوگر سے گنج پن کا علاج ممکن ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

07-26-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جسم میں قدرتی طور پر پائی جانے والی شوگر گنج پن کا علاج کر سکتی ہے۔ یہ شوگر بال گرجانے کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات جتنی ہی مؤثر ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے کو چوہوں میں بال اگانے کے لیے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا چکا ہے۔ سائنس دانوں کو  تحقیق میں معلوم ہوا کہ 2-ڈی آکسی-ڈی-رائبوز (2dDR) نامی قدرتی شوگر کی تھوڑی مقدار کے لگائے جانے سے چوہوں میں بال دوبارہ اُگ آئے۔ محققین کی ٹیم کے مطابق یہ شوگر جانوروں اور انسانوں میں متعدد حیاتیاتی افعال میں ’بنیادی‘ کردار ادا کرتی ہے۔گزشتہ آٹھ سالوں سے سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ شوگر کس طرح خون کی نئی شریانوں کو تشکیل دے کر زخموں کو بھرنے میں مدد دے سکتی ہے؟دورانِ تحقیق ٹیم نے دیکھا کہ بھرتے ہوئے زخموں کے گرد موجود بال ان زخموں کے مقابلے میں جہاں یہ شوگر نہیں لگائی گئی تھی، زیادہ تیزی سے بڑھے۔