محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

07-26-2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، کشمیر، خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گلگت بلتستان میں 28 اور 29 جولائی کے دوران بارش کا امکان، سندھ میں بعض مقامات پر 29 اور 30 جولائی کے دوران بارش برسنے کا امکان، بلوچستان کے چند مقامات پر 29 سے 31 جولائی کے دوران بارش متوقع، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ، پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔  علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کی پہاڑی علاقوں، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔