پولیس کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے، 110 افراد زیرحراست
07-26-2024
(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے جاری ہیں۔
رات سے اب تک پولیس نے 70 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے، پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 110 افراد کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف نے 26 جولائی کو احتجاج کی کال دے رکھی تھی ، تحریک انصاف کے یاسر گیلانی اور حافظ ذیشان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، ساندہ، گلشن راوی سے پکوان سینٹر، کیٹرنگ سروس اور ساؤنڈ سسٹم سینٹر پر چھاپے مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ساندہ اور گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے گیارہ کارکنوں کو پکڑا گیا، جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔