یوٹیوبر زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدئش

07-26-2024

(لاہور نیوز)پاکستانی نژاد کینیڈین کامیڈین، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا سٹار زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

زید علی نے اپنے لاکھوں مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی۔یوٹیوبر کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور انہوں نے بچوں کے کوٹ میں اپنے ننھے شہزادے کو لیا ہوا ہے جبکہ اس کوٹ کے اردگرد غبارے بھی بندھے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ!اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، ہم ہمارے دوسرے بیٹے ‘اذلان علی زید’ کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔زید علی کی پوسٹ پر ساتھی یوٹیوبرز، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ زید علی اور یمنیٰ زید نے رواں سال جنوری میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنائی تھی کہ وہ دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔