عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

07-26-2024

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2373 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,51,500 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کے اضافے سے 215621 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔