مبینہ پٹرول بم اور اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: نامزد ملزموں کیخلاف کارروائی کا آغاز

07-26-2024

(لاہور نیوز) چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران مبینہ پٹرول بم اور اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نامزد 15 ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری مکمل کروانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔ ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملہ اور پٹرول بم پھینکنے کا الزام ہے، دیگر ملزمان میں پرویز الٰہی کے باورچی، ڈرائیورز اور سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ ملزمان میں غلام محی الدین، ذکر الٰہی، ملک عاشق حسین، عبد المجید، عابد محمود سمیت دیگر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔