وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کر دیا

07-26-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہو سکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ ن پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔