پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

07-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب سے مرغی دوسرے صوبوں میں نہیں جانے دی جا رہی، چکن کی 80 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمت آسمان پر جا چکی ہے، پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت نہ ہونے سے مرغی کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہو رہا ہے، بین الصوبائی مسائل دیکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت کی پابندی کو کالعدم قرار دے۔