زرمبادلہ کے ذخائرمیں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
07-26-2024
(لاہور نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، قومی ذخائر کا مجموعی حجم 14 ارب 33 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 14 ارب 33 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔