ارشد شریف کا قتل: سکاٹ لینڈ کی تحقیقات مکمل، نواز، مریم نواز کیخلاف تحقیقات ختم

07-25-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل پر تسنیم حیدر کے الزامات کی سکاٹ لینڈ یارڈ نے تحقیقات مکمل کر لی۔

سکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف، مریم نواز اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات ختم کر دیں، تسنیم حیدر لیگی قیادت، سلیم رضا، ناصر محمود، زبیرگل، راشد نصراللہ کے خلاف ثبوت پیش نہ کر سکے، ان پر ارشد شریف کے قتل اور وزیر آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے تحقیقات کے بعد ان سے تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا، انسداد دہشت گردی کمانڈ یونٹ کی تفتیش کے بعد تحقیقات شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الزام لگائے جانے کے بعد کئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے مزید بتایا کہ ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں تحقیقات شروع نہیں کریں گے۔