الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی ٹی آئی پر بین لگانے والوں کیلئے بڑا سبق ہے: بیرسٹر گوہر
07-25-2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر خوشی ہوئی، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کے کیمپ میں خوشی کا سماں پیدا ہو گیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر بین لگانے والوں کیلئے بڑا سبق ہے، تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی، پی ٹی آئی کو 3 کروڑ عوام نے ووٹ دیا۔