شاہد آفریدی نے شاہینوں کی ناقص کارکردگی کا سارا ملبہ کرکٹ بورڈ پر ڈال دیا

07-25-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں پے در پے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑرہا ہے، ایک سسٹم کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور پھر نیا نظام متعارف کروادیا جاتا ہے، کہیں بھی چیزیں ایسے نہیں چلتیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سینئر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایک منصوبہ بنانا چاہیے، ہر سال نیا نظام بناکر کیسے توقع کرسکتے ہیں؟