ارشد شریف کا قتل: سپریم کورٹ میں تحقیقات کیلئے از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

07-25-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جولائی کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بینچ کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔