الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی پارٹی سٹیٹس بارے ابہام پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

07-25-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے پارٹی سٹیٹس سے متعلق ابہام دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کا پارٹی ڈھانچہ موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ رہنمائی کرے کہ کس اتھارٹی کے تحت پارٹی ٹکٹس اور فہرستوں کو مانا جائے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی کیس تاحال الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے، پی ٹی آئی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اگست ہے۔