اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار،مقدمہ درج

07-25-2024

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے سے گزرتے ہوئے اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نےاداکار طاہر انجم کی درخواست پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی انیلہ ریاض اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کےخلاف  مقدمہ درج  کیا ۔ بعد ازاں پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔