انمول بلوچ کی سرخ ساڑھی میں شوخ و چنچل اداؤں کے ہر سو چرچے

07-25-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے سرخ ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

حال ہی میں اداکارہ انمول بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کردیا۔ مذکورہ تصاویر میں انمول گاڑی میں موجود دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سرخ ساڑھی میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں، گہرا میک اپ اور قاتلانہ ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہیں۔ پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ پر محبت کے پھول برساتے نظر آ رہے ہیں۔