جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق

07-25-2024

(ویب ڈیسک) گرین ٹاؤن میں میاں چوک کے قریب گھر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لائبہ کے کزن توصیف، حفیظ اور بلال نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر لائبہ کی والدہ اور والد بھی زخمی ہوئے۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولہ کے والد صفدر کا بھائی عابد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا ہے،  پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔