قومی کرکٹر شاہنواز دھانی انجری کا شکار، ڈارون ٹور سے باہر

07-25-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلوی شہر ڈارون میں موجود پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف اپنا پہلا چار روزہ میچ بڑے مارجن سے اپنے نام کیا۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے کھیلا جائے ہوگا۔ اس دوران پاکستان شاہینز کی باؤلنگ لائن اپ کو دھچکا لگا ہے جہاں شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ شاہنواز دھانی پہلا میچ کھیلنے کے بعد ٹور سے باہر ہوگئے ہیں، پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچز میں شاہنواز دھانی نے پہلی اننگز میں 1 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری طرف پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ آل راؤنڈر مبصر خان اور فاسٹ باؤلر خرم شہزاد بھی  ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔