مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا

07-25-2024

(ویب ڈیسک) مرغی کی قیمتیں مزید گر گئیں، مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی سے نئی قیمت 580 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی ہے، اس کمی کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 385 روپے جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو تھی جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 395 روپے اور پرچون ریٹ 410 روپے کلو تھا۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی بیشی نہ ہونے کی وجہ سے فی درجن قیمت 260 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔