جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کے مقدمات کی تفصیلات طلب
07-25-2024
(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم عمران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ مقدمات کی تعداد، جمع کروائے گئے چالان کی تعداد اور زیر التواء چالان کے اعداد و شمار پیش کیے جائیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے تفصیلات طلب کی ہیں۔