بابراعظم نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز نہیں: یونس خان

07-25-2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

انہوں نے اس حوالے سے سوال پر استفسار کیا کہ اگر بابر نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلئے بورڈ پر دباؤ ہے، بہت سے شائقین بھی انہیں اس ذمہ داری کے لیے ناموزوں قرار دے چکے ہیں۔ البتہ یونس خان اس سے اتفاق نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے فوری طور پر دے دیتے ہیں، اگر اپنی موجودہ ٹیم کی بات کریں تو ناقص کارکردگی میں پلیئرز کی غلطی نہیں ہے، میں اس کے بجائے انفرااسٹرکچر کو الزام دوں گا، اگر ہمارے پاس بیک اپ نہیں تو ان کھلاڑیوں کی جگہ کون سنبھالے گا؟