انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار

07-25-2024

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حسین اورخالد محمود کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے۔ ملزمان نےشہری کوسپین کا ورک ویزہ دلوانے کیلئے8 لاکھ روپے وصول کیے لیکن ملزمان ویزہ حاصل کرنےمیں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔