وزیراعلیٰ الیکٹرک بائیک پروگرام، چارجنگ سٹیشن بینک آف پنجاب لگائے گا

07-25-2024

(ویب ڈیسک) خواتین کی سفری خود مختاری کی سہولت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ کے الیکٹرک بائیک پروگرام کے تحت چارجنگ سٹیشن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے، چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری جلد سے جلد دی جائےگی ۔

چارجنگ سٹیشن بینک آف پنجاب لگائے گا، ڈی سی رافعہ حیدر کو ڈیزائن اور لوکیشن میپ پیش کردیا گیا ۔ چارجنگ سٹیشن کے لیے لبرٹی پارکنگ پلازہ سمیت عوامی مقامات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سی نے ابتدائی طور پر لبرٹی چوک میں چارجنگ سٹیشن لگانے کی تجویز مسترد کر دی۔ ڈی سی کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے چارجنگ سٹیشن لگانے سے فائدہ کم ہوگا بلکہ  رش بڑھے گا اورعوام کو سہولت نہیں ملے گی۔ رافعہ حیدر کی طرف سے چارجنگ سٹیشن کے لیے وویمن کالج اور یونیورسٹی کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ نجی شعبہ کو چارجنگ سٹیشن کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے گی،چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری کم سے کم وقت میں دی جائے گی،بینک آف پنجاب کی طرف سے مارکیٹنگ ہیڈ اسد ضیا نے ڈی سی کو چارجنگ سٹیشن پلان پیش کیا۔