شہر میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی

07-25-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ  38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش برسنے کے صرف 10 فیصد امکانات  ہیں۔ ادھر پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی مون سون سیزن  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا کہ تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کر کے رکھیں، شہریوں کو بھی بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ہدایت کی گئی ہے۔