گورنر پنجاب سے اعتزاز احسن کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

07-25-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے ملاقات کی۔

اعتزاز احسن نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے، عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے دن رات کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔ سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ جلد اضلاع کا دورہ بھی کروں گا اور وہاں جا کر لوگوں کے مسائل سنوں گا۔