پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متعین کرنے کے معاملے پر آج اہم اجلاس طلب
07-25-2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر پٹرولیم نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ زیر غور آئے گا، اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا اس حوالے سے چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا گلہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین میں حکومتی مداخلت سوائے بدنامی کے کچھ نہیں، قیمتیں کم ہونے پر بھی عوامی ستائش نہیں ملتی۔