پی ٹی آئی کا احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
07-24-2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی نے عامر مغل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 جولائی کو احتجاج کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔